14 August or dance

 دوستوں یہ وطن جو ہمیں بہت سی قربانیوں کے بعد ملا ہے۔ایک مقدس مہینے کی مقدس رات کو وجود میں آیا ہے۔جب بھی 14 اگست کا دن آتا ہے پورے ملک میں ہر طرف میوزک اور ڈانس ہی ڈانس ہی ہوتا یے یہ ایک بری لت ہے آنے والی نسلوں کو ہم تاریخ سمجھانے کے بجائے بگاڑتے جا رہے ہیں ۔میری رائے تو یہی ہے کہ ہم جشن آزادی کو 27 رمضان المبارک کو منائیں اور دو رکعت شکرانہ پڑھ کر مٹھائی تقسیم کی جائے اور اس وطن عزیز کےلئے دعائیں کی جائیں ۔



چونکہ پاکستان ایک اسلامی ریاست کے طور وجود میں آیا ہے تو اس میں زیادہ تر اسلامی چیزیں ہی ہونی چاہیئے نا کہ مغرب کے روایات و اقدار کو اپنایا جائے ۔اس وطن کے ساتھ سب سے بڑا ظلم ہی آزادی کے دن ہوتا ہے لوگ ناچ گانا کرکے عذاب الٰہی کو دعوت دیتے ہیں لڑکے موٹر سائیکلوں پر ویلینگ کرتے ہیں بہت سے لڑکے ایسا کرکے موت کے گھاٹ اتر جاتے ہیں اور بعد میں گھر والے رل رہے ہوتے ہیں ۔اسلئے اب خود کو بدلنے کی کوشش کریں اور اس وطن کی ترقی میں اپنا حصہ ڈالیں ۔


آپ گلی محلے کو سجھائیں رنگ برنگے ملبوسات پہن کر خوشی کو دوبالا کریں تاریخی مقامات کی سیر کریں ، تاریخ پر بات کریں مٹھائی بانٹیں ، اللّٰہ کی بارگاہ میں سجدہ ریز ہو جائیں نوافل پڑھیں ،اس ملک کیلئے دعا کریں ۔


ہم بہت سے مشکلات سے گذرتے آرہے ہیں اور شاید آگے بھی مشکلات آئیں لیکن ہم نے حوصلہ نہیں ہارنا اس وطن کی ترقی میں لازمی حصہ ڈالیں ۔ درخت لگائیں ، اہنے اردگرد غریب عوام کی مدد کریں ، قوانین کا احترام کریں پیسے کا ضیاع نہ کریں بزرگوں کے ساتھ احترام سے پیش آئیں بچوں پہ شفقت کریں۔ 

اس بار ایک تو محرم الحرام کا مہینہ بھی ہے تو میوزک تو بلکل بھی ںا سنیں اور سادگی سے جشن آزادی کو منائیں تاکہ اللّٰہ ہم پر رحم و کرم جاری رکھے۔

یہ ساری چیزیں ملک کی ترقی کی اہم ستونوں میں سے ہیں ۔ اللّٰہ ہمارے اس وطن کو دشمنوں سے محفوظ فرمائے اور صحیح سلامت رکھے اور تا قیامت رکھے ۔ آمین 

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی