آج کل ہمارے معاشرے کے نوجوان میں بہت زیادہ منفی چیزیں پائی جاتی ہیں جن کا نقصان نا صرف ان کو بلکہ ان کے گھر والوں کو بھی ہوتا ہے ۔ گھر والے بچوں کو موبائل یہ سوچ کر کے دیتے ہیں کہ بچہ مشغول رہے گا ، باہر آوارہ گردی نہیں کرےگا وغیرہ وغیرہ ۔
لیکن یہ کوئی نہیں سوچتا کہ بچے کو موبائل لے کر تو دے دیا اب اس کا استعمال وہ کیسے کر گا ؟ لہذا بچہ گیمز کی لت میں مبتلا ہو جاتا ہے جیسا کہ
free fire
اور دوسری گیم
PUB G
یہ ایسی گیمز ہیں کہ بندہ ایک بار کھیلے تو بار بار کھیلتا ہے گھر میں یا باہر جہاں بھی موقع ملے بس یہی کھیلتے ہیں ۔ بندہ جسمانی کھیل سے بلکل کٹ ہو جاتا ہے جس کے بہت نقصانات ہیں ۔ سارا دن یا ساری رات بس اسی میں گزار دیتے ہیں ۔
بچے کو موبائل لے کر دو لیکن اسکو کسی آن لائن بزنس میں لگا دو یا اس کو دیکھتے رہو یعنی اس پہ نظر رکھو کہ آیا وہ موبائل کا استعمال کیسے کر رہا ہے ۔
اس میں سے بندہ ایسے مگن ہو جاتا ہے کہ باہر نکلنا مشکل ہو جاتا ہے کیوں کہ یہ دماغ کو بہت بری طرح متاثر کرتا ہے ۔ گیمز کھیلنا کوئی بری بات نہیں لیکن اس کو اپنے اوپر حاوی کرنا یہ بری بات ہے۔
انسان بہت کم وقت کیلئے دنیا میں آیا ہے لہذا اس کو گیمز میں ضائع مت کریں ۔ اور اچھے کام کریں موبائل میں online business
کے بہت سے مواقع ہیں آنے والا دور سارا ڈیجیٹل ہے آپ لوگ بجائے اس کے کہ آپ سارا دن برباد کریں آپ نئے سکل سیکھ لیں ۔ آپ اپنی سوچ ہمیشہ مستقبل پہ رکھا کریں تا کہ آپ ان فضول چیزوں سے ہمیشہ دور رہیں ۔ آج کا دور جو فتنے پر مبنی ہے اپنے آ پ کو اور اپنے بچوں کو اس چیز سے بچائیں ۔

